صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 205 چھاپے

لاہور سمیت صوبہ بھر سے 133 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

منگل 6 مئی 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 205 ریڈز کرتے ہوئے 133 منشیات فروشوں کو گرفتارکیا ۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 59 کلو گرام چرس، 02 کلو گرام آئس براآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں سے 12 کلوگرام ہیروئن اور 1466 لٹر شراب سمیت دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں جبکہ تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔