ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

منگل 6 مئی 2025 20:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی حیدرآباد کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپریل 2025 میں ہونے والی انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے سمیت آئندہ مئی میں ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے متعلق بھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ آئندہ مہم سے قبل مختلف مکتب فکر کے علماءاکرام کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی افادیت کے متعلق اعتماد میں لیں تاکہ جمعہ کے خطبات میں عوام کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیرو ڈوز اور انکاری کیسز والے بچوں پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ مارکننگ بھی درست کی جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر جمشید خانزادہ اور ڈاکٹر وقار نے ماضی کی مہم کی کارکردگی اورآئندہ ہونے والی مئی 2025 میں انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازاں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے گزشتہ مہم کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرز میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ اجلاس میں ایس ایس پی حیدرآبادعدیل چانڈیو، ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر لالہ جعفراور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :