گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ میں دن 11 بجے پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

منگل 6 مئی 2025 20:50

:کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء)گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب ملازمین کے حق میں، پنجاب حکومت ملازمین کے خلاف نارواں سلوک اور پرائیویٹائزیشن و دیگر ملازم کش اقدامات کے خلاف، گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی جانب سے آج صبح سول ہسپتال کوئٹہ میں دن 11 بجے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ کے قیادت میں پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان میں شامل تمام تنظیموں کو مطلع کیا جاتا ہے وقت کی پابندی کرتے ہوئے ریلی میں شرکت کریں۔