اورنگی ٹائون پولیس کا گٹکے ماوے کی منی فیکٹری پر چھاپہ 4ملزمان گرفتار

بدھ 7 مئی 2025 00:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) اورنگی ٹائون پولیس نے گٹکا ماواتیارکرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 4ملزمان کو گرفتار کرکے فیکٹری سے 65پڑیاں گٹکا ماوا، 10کلو چونا، جیلانی پاوڈر، تمباکو، کیمیکل، پیکنگ ریپرز و دیگر سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیض محمد ولد شیر محمد، فتح محمد ولد شیر محمد، زین العابدین ولد احمد اور ماجد ولد داد محمد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے اورنگی بلوچ گوٹھ کے علاقے میں خالی پلاٹ پر گٹکاماوا تیار کرنے کی منی فیکٹری قائم کی ہوئی تھی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :