بھارتی ایئر لائنز مختلف مقامات کے لیے پروازیں منسوخ ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعلیمی ادارے بندکر دیے گئے

بدھ 7 مئی 2025 10:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) بھارتی ایئر لائنز نے مختلف شہروں سے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں جبکہ سری نگر سمیت دیگرکچھ ہوائی اڈوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس کی جموں، سری نگر، لیہہ، جودھ پور، امرتسر، بھوج، جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دریں اثنا، مقبوضہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے آج تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے۔ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ، کپواڑہ اور گریز میں سکول اور کالج آج کے لیے بند رہیں گے۔