پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن 22مئی کو منایا جا ئیگا

بدھ 7 مئی 2025 11:49

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن 22مئی کو منایا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے بچاؤ کا شعور بیدار کرنا اور اِس نصب العین کیحصول کے لیے اہم اقدامات کی ضرورت پر زور دینا ہے،واضح رہے کہ حیاتیاتی تنوع کے لیے موسمیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ یہ تبدیلیاں قدرتی ماحول کو اس قدر تیزی کے ساتھ متاثر کرتی ہیں کہ بہت سے جانور اور نباتات خود کو نئے حالات کے مطابق نہیں ڈھال پاتے۔

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری اور فلاحی اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو حیاتیاتی تنوع کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔