وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں انٹرنل سکیورٹی کنٹرول روم قائم

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا دورہ ،سکیورٹی صورتحال بارے بریفنگ لی

بدھ 7 مئی 2025 13:51

وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں انٹرنل سکیورٹی کنٹرول روم قائم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں انٹرنل سکیورٹی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دودہ کیا جہاں انہیں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سکیورٹی صورتحال بارے بریفنگ دی ۔ بتایا گیا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے کنٹرول روم قائم کرنے اورپنجاب بھر کے کنٹرول رومز کو محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔