غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ، برطانوی وزیر کا اسرائیل کو انتباہ

ہم اسرائیل کی کارروائیوں کے دائرے کو وسعت دینے کی سخت مخالفت کرتے ہیں،خطاب

بدھ 7 مئی 2025 14:53

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)برطانیہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ کو ضم کرنے یا اس کی جغرافیائی ساخت بدلنے کی کوئی کوشش کی تو یہ اقدام ناقابل قبول سمجھا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہیمش فالکونر نے برطانوی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم اسرائیل کی کارروائیوں کے دائرے کو وسعت دینے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ غزہ کی زمین پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقے کا کوئی بھی حصہ کاٹنا، اس پر نئی حدود مسلط کرنا یا آبادی کا جبری انخلا قابل مذمت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :