نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری، نقصان کی ویڈیو سامنے آگئی

نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر واقع انٹیک اسٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع

بدھ 7 مئی 2025 15:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں نقصان پہنچا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر واقع انٹیک اسٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا، بھارتی گولہ باری سے ڈی سینڈرز یونٹ میں واقع انٹیک گیٹس کو نقصان پہنچا۔ہائیڈرولک سسٹم کے ایک ہائیڈرولک پروٹیکشن یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا۔آبی ذخائر جیسے حساس مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :