وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی رات کی تاریکی میں بھارت کے حملے کی مذمت

بدھ 7 مئی 2025 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے رات کی تاریکی میں بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہندوستان نے رات کی تاریکی میں حسب روایت آزاد کشمیر کے دو مقامات کوٹلی اور مظفرآباد میں حملہ کیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ کوٹلی میں ایک خاتون اور بچہ شہید ہوا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ان شاءاللہ ہندوستانی جارحیت کا پاک افواج کے ساتھ مل کر بھر پور جواب دیں گے۔