Live Updates

ملکی اور غیر ملکی میڈیا کا بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا

بدھ 7 مئی 2025 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)وزارت اطلاعات ملکی اور غیرملکی میڈیا کو بھارتی جارحیت سے متاثرہ مظفرآباد، کوٹلی، مریدکے، احمد پور شرقیہ کا دورہ کروا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عالمی میڈیا کو اُن جگہوں کا دورہ کروایا جارہا ہے جہاں بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔30 کے قریب غیر ملکی اور ملکی میڈیا کے 50 سے زائد ارکان کو متاثرہ جگہوں کا دورہ کروایا جارہا ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات