Live Updates

عباس آفریدی نے سابق فاسٹ بولر کو اپنا آئیڈیل قرار دیدیا

عمر گل میرے چچا اور آئیڈیل ہیں، میں نے انہیں دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی‘انٹرویومیں انکشاف

بدھ 7 مئی 2025 17:12

عباس آفریدی نے سابق فاسٹ بولر کو اپنا آئیڈیل قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار آل راؤنڈر عباس آفریدی نے اپنے آئیڈیل پلیئر کا نام بتا دیا۔پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے اہم رکن عباس آفریدی نے اپنے کیریئر پر سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کے اہم اثر و رسوخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گُل ان کے آئیڈیل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں میں انہوں نے کہا کہ عمر گل میرے چچا اور آئیڈیل ہیں، میں نے انہیں دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی اور میں ہمیشہ ان کی طرح میچ وننگ پرفارمنس دینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

آفریدی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وہ کس طرح اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے گُل سے مشورہ لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے پہلے، عمر گل مجھے پریکٹس سیشنز کے لیے لے گئے جہاں ہم نے پاور ہٹنگ پر کام کیا، اور اس سے میری بہت مدد ہوئی۔ 24 سالہ نوجوان نے خود کو آل راؤنڈر بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بولنگ پر بیٹنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات