Live Updates

تیل وگیس کی پیداواراورتلاش کرنے والی کمپنیوں کو مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 265.37ارب روپے کا منافع حاصل

بدھ 7 مئی 2025 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) تیل وگیس کی پیداواراورتلاش کرنے والی کمپنیوں کوجاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں مجموعی طورپر265.37ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواہے۔

(جاری ہے)

تیل وگیس کی پیداواراورتلاش کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیانات کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ (جولائی تامارچ 2025) تک کی مدت میں تیل وگیس کی پیداواراورتلاش کرنے والی کمپنیوں کومجموعی طورپر265.37ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا، اس مدت میں ان کمپنیوں نے ٹیکسوں کی مدمیں 161.17ارب روپے کی ادائگیاں کی ہیں۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اوجی ڈی سی ایل کو129.60ارب روپے، پی پی ایل 72.70ارب روپے، پی اوایل 16.75ارب روپے جبکہ ماڑی گیس کو46.30ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا، اس مدت میں اوجی ڈی سی ایل نے ٹیکسوں کی مدمیں 93.49ارب روپے، پی پی ایل 38.16ارب روپے، ماڑی گیس 20.16ارب روپے اورپی او ایل نے 9.35ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔اعدادوشمارکے مطابق تیل وگیس کی پیداواراورتلاش کرنے والی کمپنیوں کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں مجموعی طورپر24فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔\395
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات