
کولمبیا یونیورسٹی سے تقریبا 180 ملازمین فارغ
وفاقی گرانٹ سے 400 ملین ڈالر کمی کے بعد ملازمین کو فارغ کیاگیا،انتظامیہ
بدھ 7 مئی 2025 18:24
(جاری ہے)
یہ فیصلے ہمارے سب سے بڑے وسائل یعنی ہمارے لوگوں پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ خبر مشکل ہو گی۔انہوں نے کہاکہ حکام فنڈنگ بحال کرنے کی امید پر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن بجٹ کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال اور دبا کی وجہ سے یونیورسٹی پھر بھی اپنے اخراجات میں کمی کرے گی۔
حکام نے کہا کہ یونیورسٹی تحقیقی سرگرمیوں میں کمی کرے گی۔ اس حوالے سے بعض شعبے سرگرمیاں ختم کر دیں گے اور دیگر شعبے متبادل فنڈنگ کے ساتھ کسی درجے کی تحقیق جاری رکھیں گے۔مارچ میں ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں آئیوی لیگ کے سکول کی یہود دشمنی پر قابو پانے میں ناکامی کو بنیاد بنا کر فنڈنگ معطل کر دی تھی۔چند ہفتوں کے اندر کولمبیا نے ریپبلکن انتظامیہ کے پیش کردہ مطالبات تسلیم کر لیے جو فنڈنگ کی بحالی کا نکت آغاز تھا۔ان مطالبات میں شامل ہیں: یونیورسٹی کے طلبا کے تادیبی عمل کو از سرِ نو ترتیب دینا، کیمپس کے مظاہرین کے ماسک پہننے پر پابندی، تعلیمی عمارات میں مظاہروں پر پابندی، یہود دشمنی کی نئی تعریف اپنانا اور شرقِ اوسط کے مطالعاتی پروگرام کو نائب منتظم کی نگرانی میں رکھنا جو نصاب اور ملازمت پر اپنی رائے رکھتا ہو۔کولمبیا کی جانب سے تبدیلیوں کے اعلان کے بعد امریکی وزیرِ تعلیم لنڈا میک موہن نے کہا، یونیورسٹی درست راستے پر گامزن ہے لیکن یہ بتانے سے انکار کیا کہ کولمبیا کی فنڈنگ کب بحال کی جائے گی۔ وفاقی محکم تعلیم کے ترجمانوں نے منگل کو تبصرے کے لیے کی گئی ای میل کا فوری جواب نہیں دیا۔کولمبیا یونیورسٹی گذشتہ موسمِ بہار میں غزہ جنگ کے خلاف امریکی کیمپسز کے احتجاج میں پیش پیش تھی۔ مظاہروں کے نتیجے میں درجنوں گرفتاریاں ہوئیں اور قومی سطح پر اسی طرح کے مظاہروں کی ایک نئی لہر پیدا ہوئی۔ٹرمپ نے جنوری میں دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان تعلیمی اداروں کی وفاقی اعانت میں تیزی سے کٹوتی کی جنہیں وہ یہود دشمنی کے لیے بہت زیادہ متحمل اور روادار سمجھتے تھے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی؛ ایمریٹس نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں
-
چین اورروس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر
-
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے
-
ڈزنی کی مشرق وسطی میں انٹری، ابوظبی میں جدید ترین تھیم پارک کا اعلان
-
امریکہ کا ایک اور جنگی طیارہ بحیرہ احمر میں جا گرا
-
بھارت کے سکھ فوجیوں کی بغاوت، پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی پرچم لہرادیا، گرپتونت پنوں
-
بھارت میں بیل کی اسکوٹر پر سواری نے لوگوں کو حیران کردیا
-
برطانوی خبر رساں ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں 3 طیارے گرنے کی تصدیق کر دی
-
طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس
-
بھارتی حملے، ترکیہ نے پاکستان کیساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیدیا
-
بھارتی ایئر لائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول
-
بھارت کا بڑا نقصان، کئی بڑے ہوائی اڈے بند، فلائٹ آپریشنز معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.