لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی بزدل فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ایک خاتون شہید

بدھ 7 مئی 2025 19:33

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی بزدل فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ایک خاتون شہید پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی دشمن کی توپوں کے منہ بند کر دیئے تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں ججوٹ بہادر ، گجر موہڑہ ، کھجورالہ و دیگر علاقوں میں بھارتی بزدل فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے کھجورلہ کی رہائشی خاتون قمر شہزاد کی زوجہ محترمہ صحن میں صفائی کرتے ہوئے گولہ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی پاک فوج نے بھرپور جوابی کرتے ہوئے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی توپوں کے منہ بند ہو گئے ۔