ملتان میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی

بدھ 7 مئی 2025 19:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) ملتان میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثہ بدھ کے روز قاسم پور گرڈ اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں مرمت کے دوران ٹیئر گاڈر والی پرانی چھت گر گئی،چھت کے ملبے تلے آ کر 18 سالہ عمران ولد ممتاز اور 16 سالہ شہباز ولد مختار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :