کارکنان عوامی رابطہ مہم تیز کرکے پارٹی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بدھ 7 مئی 2025 19:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر محسن بھٹو نے مرکزی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی و علاقائی صورت حال، عوامی مسائل، اور پارٹی تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شاوس بزنجو، مرکزی رہنما یار جان بادینی اور ستارہ بلوچ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی اصولی سیاست، جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کو چاہیے کہ وہ عوامی رابطہ مہم تیز کریں اور پارٹی پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں۔