Live Updates

ّبھارت نے شواہد پیش نہیں کیے کہ کشمیر میں حملہ پاکستانی اقدامات کا نتیجہ تھا، بریڈ شرمن

ٌبھارت اور پاکستان کو مسلح تصادم اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنا چاہیے،رکن امریکی کانگریس

بدھ 7 مئی 2025 19:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء)پاکستان پر بھارتی حملے پر امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے رکن بریڈ شرمن نے کہا بھارت اور پاکستان کو مسلح تصادم اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بریڈ شرمن کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی بھارت اور پاکستان سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا کو ایسے کوئی شواہد نہیں دیے کہ کشمیر میں دہشتگرد حملہ پاکستان کے اقدامات کا نتیجہ تھا۔ بریڈ شرمن کے مطابق امید ہے کہ پاکستان کا ردعمل کشیدگی کم کرنے والا ہو۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات