
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سول سیکریٹریٹ آمد، انٹرنل سکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ
ٌآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سینئر افسران سے ملاقات سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پنجاب پولیس اندرونی سکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، آئی جی پنجاب
بدھ 7 مئی 2025 20:15
(جاری ہے)
پنجاب پولیس اندرونی سکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو اس حوالے سے ضروری اقدامات بارے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
سکیورٹی کے پیش نظر حساس مقامات، اہم تنصیبات پر نفری کی مناسب تعیناتی، ہیومن ریسورس اور لاجسٹکس کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ۔ متعلقہ اداروں کی مشاورت سے ممنوعہ اور حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے۔کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب تعداد میں اینٹی رائٹ فورس کی تعیناتی یقینی بنائی گئی ہے۔سول ڈیفنس اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایئر ریڈ وارننگ سسٹم کو فعال اور دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔ سول ڈیفنس اتھارٹی کی مشاورت سے رضا کار وارڈن سروس آرگنائزیشن کو الرٹ اور فعال رکھا گیا ہے۔بارڈر ایریاز سے آبادیوں کے انخلا کے لئے ملٹری حکام کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔کسی بھی ادارے کو ضرورت کے مطابق پنجاب پولیس کا ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اور آلات کی سہولت فراہم کریں گے۔حکومت پنجاب کی طرف سے دیئے گئے پلان کے تحت تمام ضروری اقدامات مقررہ وقت میں کئے جا چکے ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔پنجاب پولیس کے جوان متاثرہ مقامات پر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.