ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو کا گورنمنٹ بوائزڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز انٹرکالج بارکھان کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

بدھ 7 مئی 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے گورنمنٹ بوائزڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز انٹرکالج بارکھان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو سنٹر میں طلبہ کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے طلبہ کے پیپرز چیک کئے، تمام طلبہ اپنے پیپرز حل کرنے میں مصروف سے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں کسی قسم کے شور شرابا کی اجازت نہیں ہےمتمام طالب علم اپنے پیپرز پر توجہ دیں اورنقل کرنے والے طلبہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا نقل ایک ناسور ہے اس کے تدارک کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔