سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی گھنٹہ گھر، پیپل منڈی اور موچی لڑہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں ،20 افراد گرفتار

جمعرات 8 مئی 2025 10:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گھنٹہ گھر، پیپل منڈی اور موچی لڑہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں کے دوران 20افراد کو گرفتار کرکے 2ٹرک سامان ضبط کر لیا۔تر جمان کے مطابق شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر مختلف سیکٹرز میں کارروائیاں کی گئیں۔چیف ٹریفک آفیسر پشاور ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹرز اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :