اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سیوڈاکٹر فواد احمد خان کا عوامی ریلیف کے سلسلہ میں کمیلا بازار کا معائنہ

جمعرات 8 مئی 2025 10:30

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر ضلع کوہستان اپر طارق علی خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سیو ڈاکٹر فواد احمد خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) خائب گل نے یہاں کمیلا بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بازار میں مختلف ہوٹلوں اور دکانوں کا معائنہ کیا، صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کی جانچ پڑتال کی۔

ہوٹل اور دکان کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ نرخنامہ پر سختی سے عمل کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ مزید برآں میڈیکل سٹورز کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں ادویات کی تاریخِ تنسیخ اور معیار کو چیک کیا گیا اور غیر معیاری ادویافروشو ں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :