پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 10مئی ہفتہ کو منایاجائے گا

جمعرات 8 مئی 2025 10:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 10مئی ہفتہ کو منایاجائے گااس دن کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں،اداروں کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گاتاکہ ہجرت کرنے والے پرندوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکے اور ان کے بہتر پرورش اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہزاروں سال سے پرندوں کی یہ ہجرت قدرت کے ایک نفیس اور اعلیٰ حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔پرندوں پر کام کرنے پ*والے بین الاقوامی ادارے کے مطابق دنیا میں مہاجر پرندوں کی 40 فیصد سے زائد اقسام کی کمی واقع ہو چکی ہے۔گزشتہ 30 برس کے دوران مہاجر پرندوں کی آبادی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے اور ان میں سے تو بہت سے پرندے اب معدومی کا شکار ہیں، مزید براں دنیا کے 90 فیصد سے زائد مہاجر پرندے انسانی سرگرمیوں کے باعث غیر محفوظ صورتحال اور اپنی بقاء کی مربوط کو ششوں کی کمی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

مہاجر پرندوں کی تعداد میں کمی، ان کے قدرتی مسکن کی تنزلی، ہجرت کے لئے استعمال ہونے والے فضائی راستوں کے غیر محفوظ ہونے اور مہمان علاقوں میں درپیش خطرات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لئی2006 ء سے ہر سال مئی کے دوسرے ہفتے کو مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد مہاجر پرندوں کے غیر قانونی شکار، کاروبار اور ا?ٴْن کو قید رکھنے سے روکے جانے کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے، تاکہ کرہ ارض کے ایک اہم حیاتیاتی عنصر کی بقاء کو درپیش خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔