21 قیدی اب بھی زندہ ہیں،نیتن یاہو نے غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد ظاہر کر دی

جمعرات 8 مئی 2025 13:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس بیان کے بعد کہ غزہ کی پٹی میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد 21 ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایکس اکانٹ پر جاری ایک وڈیو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا اسرائیل کو یقینی علم ہے کہ 21 قیدی اب بھی زندہ ہیں۔تااسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے تین اور افراد ہیں جن کے زندہ ہونے کے امکانات پر شبہ ہے۔ نیتن یاہو نے یقین دہانی کرائی کہ اسرائیل ان میں سے کسی کو بھی نظر انداز نہیں کرے گا۔