پاکستان کا خوف، میٹا نے بھارت میں مشہور انسٹاگرام اکاونٹ مسلم کو بلاک کردیا

جمعرات 8 مئی 2025 15:03

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے بھارتی حکومت کی درخواست پر بھارت میں انسٹاگرام پر موجود مسلم نامی ایک مشہور پیج کو بلاک کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انسٹاگرام اکاونٹ مسلم کے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 6.7 ملین فالوورز ہیں۔

(جاری ہے)

اس اکاونٹ کے بائیو میں لکھا کہ یہ اکاونٹ مسلم کمیونٹی کی تعمیر اور عقیدے کے بارے میں دوسروں کو آگاہ کرنے اور تمام مسلم ممالک کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق مستند خبریں دنیا تک پہنچانے کیلیے بنایا گیا ہے۔ انسٹاگرام اکاونٹ مسلم کے بانی امیر نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی حکومت کے اس اقدام کو سنسر شپ قرار دیا ہے۔