لاہور ہائیکورٹ نے سوئی گیس کے بلوں میں لیوی ٹیکس کے نفاذ کو معطل کر دیا، سوئی گیس، ایف بی آر ، دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

جمعرات 8 مئی 2025 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سوئی گیس کے بلوں میں لیوی ٹیکس کے نفاذ کو معطل کر دیا۔ عدالت نے سوئی گیس، ایف بی آر اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس انوار حسین نے نجی ٹیکسٹائل مل سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ لیوی ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے، عوام پر ناجائز بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔