الیکشن کمیشن کے چوتھے سٹریٹجک پلان کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 8 مئی 2025 17:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) الیکشن کمیشنکے چوتھے اسٹریٹجک پلان کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد الیکشن کمیشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹر آفس پشاور میں منعقد ہوا۔ورکشاپ میں جوائینٹ صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد آفریدی سمیت متعدد ریجنل الیکشن کمشنرز،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور الیکشن افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سعید گل نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن ابتک تین اسٹریٹجک پلان بڑی کامیابی سے مکمل کر چکا ہے اور اب چوتھے پلان کی تیاری پر کام جاری ہے اور مذکورہ ورکشاپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اس ورکشاپ میں دلچسپی لیتے ہوئے موثر اور قابل عمل تجاویز مرتب کریں تاكہ ایک بہترین دستاویز تیار كی جاسكے۔

بعدازاں ٹریننگ کے حوالے سے تمام شرکاء نے چوتھے سٹریٹجک پلان کے حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور اپنی سفارشات دیں۔واضح رہے کی اس تربیتی ورکشاپ کی نگرانی ای سی پی اسلام آباد کے سینئر آفیسر شمشاد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر شہاب خان نے کر رہے ہیں۔