ایس ای سی پی نے گریجویٹس کے لیے کارپوریٹائزیشن اور بزنس رجسٹریشن سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا

جمعرات 8 مئی 2025 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) ایس ای سی پینے مختلف تعلیمی اداروں میں کاروباری تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے لیے آگاہی سیشنز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان سیشنز کا مقصدکارپوریٹائزیشن اور کاروباری اندراج کے عمل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں کاروباری اداروں کی باضابطہ حیثیت، شفافیت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایس ای سی پی کے جاری عزم کا حصہ ہے۔

اس اقدام کا مقصد مستقبل کے کاروباری رہنماں اور نوجوان کاروباری افراد کو کارپوریٹائزیشن کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے، جبکہ ایس ای سی پی کی سہولت بخش پالیسیوں اور حالیہ ڈیجیٹل اقدامات کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے، جن کی بدولت نہ صرف کمپنی کی رجسٹریشن کا عمل سہل بنایا گیا ہے بلکہ ریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل بھی آسان ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ سیشنز پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے اور کارپوریٹائزیشن کو فروغ دینے کے وسیع تر ایجنڈے میں ایس ای سی پی کے مثر کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔

ان سیشنز میں مباحثوں، ڈیجیٹل سسٹم کے لائیو ڈیمو اور حقیقی دنیا کی مثالوں کے ذریعے طلبا کو کمپنی رجسٹریشن کے طریقہ کار، قانونی ڈھانچے، اور ایس ای سی پی کے متعارف کردہ جدید ڈیجیٹل ٹولزجیسے eZfile پورٹل اور ڈیجیٹل کمپنی انکارپوریٹیشن سسٹمکے بارے میں عملی فہم فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ پروگرام نچلی سطح سے کارپوریٹ گورننس اور مالی شفافیت کے کلچر کو فروغ دینے کا بھی عزم رکھتا ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے بزنس گریجویٹس کے ساتھ منعقدہ سیشن کے دوران، ایس ای سی پی کے بزنس سینٹر کے انچارج نے کہا:"نوجوان کاروباری افراد کی تعلیم و تربیت پاکستان کے کاروباری منظرنامے کو بدلنے کی کنجی ہے۔ ایس ای سی پی نے طریقہ کار کو آسان بنا کر اور ڈیجیٹل حلوں کو اپناتے ہوئے اسٹارٹ اپس، نوجوان کاروباری افراد اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کے لیے کاروبار کو رسمی شکل دینا اور مسابقتی مارکیٹ میں ترقی کرنا مزید آسان بنا دیا ہے، جس سے لا محدود کاروباری مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔"