کراچی میں پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا گیا ہے،آرگنائزنگ کمیٹی ایم پی پی

جمعرات 8 مئی 2025 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ایم پی پی (میری پہچان پاکستان)کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی نے پانی کی عدم فراہمی پر سخت احتجاج کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا گیا ہے۔ کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی نہیں کی جا رہی۔ یونیورسٹی روڈ کی پائپ لائن کی مرمت کے باوجود پانی کی فراہمی نہیں کی جا رہی ہے۔

عوام تین تین چار چار ہزار کے ٹینکرز ڈلوانتے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ جنکی بساط نہیں وہ بورنگ کراکے کھارا پانی استعمال کر رہے ہیں۔ جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پانی کی فراہمی کا نظام کراچی کے عوام دشمن ہاتھوں میں ہے۔مئیر کراچی تحقیقات کرائیں۔ پانی کی فراہمی درست کی جائے۔ پانی کے بل 170سی730کر دیئے گئے لیکن پانی دستیاب نہیں۔

(جاری ہے)

یہ پانی ٹینکرز میں دستیاب ہے نلوں میں نہیں۔

لانڈھی، کورنگی، اسکیم 33، گلستان جوہر، سرجانی ٹان، ملیر، صفورا، اورنگی ٹان سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ نیو کراچی میں رات کو پانی آتا تھا جو بند ہے۔ کراچی کا پانی روکنے کا مذموم عمل کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی ضرورت ہے۔ کراچی کے عوام کے ساتھ حکومت سندھ اور انکے ماتحت اداروں کا یہ سلوک افسوس ناک ہے۔ وزیر اعلی سندھ فوری کراچی کے تمام علاقوں کو یکساں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔