اٹک، فتح جنگ میں نوجوان طالبعلم کا اندوہناک قتل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا

جمعرات 8 مئی 2025 17:43

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں نوجوان طالبعلم کا اندوہناک قتل ہوا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ مسماۃ خ زوجہ عبد الحمید سکنہ لکی مروت حال فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا ولید قریشی جو سیکنڈ ایئر کا طالبعلم تھا، کا پڑوسی آدم گل سے ایک ماہ قبل کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور اس کے بعد سے رنجش چلی آ رہی تھی۔

(جاری ہے)

آج جب وہ اپنے بیٹوں ریان قریشی اور ولید قریشی کے ہمراہ آدم گل کے گھر کے قریب سے گزر رہی تھی تو آدم گل نے روک لیا اور پرانی رنجش کا ذکر کرتے ہوئے اچانک غصے میں آکر سیدھا فائرنگ شروع کر دی جو گولیاں ولید قریشی کو جسم کے مختلف حصوں میں لگیں اور گر گیا جس کو ہسپتال لیکر جا رہے تھے کہ راستے میں اسکی موت واقع ہو گئی۔ تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور قتل کرنے والے ملزم آدم گل ولد رحمان گل سکنہ کالج موڑ فتح جنگ کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔\378