صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں 2دن کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 8 مئی 2025 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) پنجاب حکومت نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ، اس سلسلہ میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ صوبے میںامن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج بروزجمعہ9 مئی اور کل بروزہفتہ10 مئی کو بند رکھے جائیں گے، چھٹیوں کے یہ احکامات تمام سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں اتوار تک بند رہیں گی جبکہ 12 مئی بروز پیر سے تمام تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کاعمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔