کھاریاں،پولیس نے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا

جمعرات 8 مئی 2025 19:25

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پولیس تھانہ کنجاہ نے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا، آلہ قتل پسٹل 30بور برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ حسن زبیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے دو مختلف مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری عامر عباس ولد منظور حسین سکنہ شہانہ بٹر شادیوال کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم تھانہ کنجاہ پولیس کوقتل کے مقدمہ نمبر 271/19 اور اقدام قتل کے مقدمہ نمبر 649/22 میں مطلوب تھا۔ ملزم نیاپنی بھابھی کو گھریلو لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔جبکہ دوسرے وقوعہ میں ملزم نے انور شاہ کو بذریعہ فائرنگ مضروب کیا تھا-گرفتارملزم وقوعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا ۔ جسے پولیس تھانہ کنجاہ کی تفتیشی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور بھی برآمد کرلیا ،گرفتارملزم سے مزید انیٹر و گیشن جاری ہے۔