سندھ زرعی یونیورسٹی کے 7 سینیئر اساتذہ کو گریڈ 22 میں ترقی، وائس چانسلر نے آرڈرز تقسیم کیے

جمعرات 8 مئی 2025 19:49

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سندھ زرعی یونیورسٹی کے سات سینیئر پروفیسرز کو تدریسی و تحقیقی خدمات اور سینیارٹی کی بنیاد پر گریڈ 22 میں میریٹوریئس پروفیسرز کے طور پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے سینٹ ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے پانچ اساتذہ کو باضابطہ طور پر ترقی کے آرڈرز پیش کیے، جبکہ اپنا آرڈر انہوں نے سینئر پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر سے وصول کیا۔

ترقی پانے والے اساتذہ میں ڈاکٹر الطاف علی سیال، ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر، ڈاکٹر جان محمد مری، ڈاکٹر اعجاز علی کھوہارو، ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ، ڈاکٹر اعجاز حسین سومرو اور ڈاکٹر عبدالمبین لودھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ تدریس، تحقیق اور ادارہ جاتی ترقی کیلئے اساتذہ کی لگن اور محنت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو درپیش مالی مسائل اور عملے کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔اس موقع پر رجسٹرار غلام محی الدین قریشی نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے اساتذہ نہ صرف ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں بلکہ نئے اساتذہ کے لیے ایک روشن مثال بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :