Live Updates

بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا

پا کستان اب تک 5 جدید جنگی طیارے، بارہ ڈرونز اورمتعدد پوسٹیں تباہ کر چکا

جمعرات 8 مئی 2025 20:36

بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2025ء) بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا۔ پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، ڈرونز اورمتعدد پوسٹیں تباہ کر دیں، پاکستا ن کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی بھرپور جواب سے بھارتی فضائیہ خوف میں مبتلا اور شدید کنفیوڑن کا شکار ہے ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی مؤثر کاروائی کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ ہوائی حملے سے کترا رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ کی ہچکچاہٹ کے بعد 7 اور 8 مئی کی رات سے بھارت اسرائیلی ساخت کے ہیراپ ڈرونز کو پاکستان بھیج کر ایک اور بزدلانہ کاروائی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مستعد افواج پاکستان نے اب تک 12 بھارتی ہیراپ ڈرونز مار گرائے ہیں۔ بھارت کی ننگی جارحیت کا افواج پاکستان منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مایوس عوام اور 6 اور 7 مئی کی ہزیمت چھپانے کے لئے پاکستان کو مزید اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے، سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان بھارت کی ہر طرح کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات