سی پی او راولپنڈ ی کی سربراہی میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں فرضی مشقیں

جمعرات 8 مئی 2025 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں فرضی مشقوں کا انعقاد ہوا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق فرضی مشقوں میں راولپنڈی پولیس، ایلیٹ فورس، 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سول ڈیفنس نے حصہ لیا۔ ایمرجنسی صورتحال میں مشترکہ آپریشنل کارروائیوں کی فرضی مشقیں کی گئیں۔ سی پی او سید خالدہمدانی ن کہا کہ بہترین تربیت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری پنجاب پولیس کا بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :