Live Updates

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کاہنہ میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 8 مئی 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کاہنہ، لاہور میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل رانا آصف ندیم، اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل رانا آصف ندیم نے کہا کہ دشمن نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی مگر ہمارے شاہینوں نے بروقت اور دندان شکن جواب دیتے ہوئے دشمن کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے قوم سے اپنے خطاب میں واضح کیا ہے کہ افواجِ پاکستان قوم کے اعتماد پر پورا اتری ہیں اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتی رہیں گی۔تقریب کے دیگر مقررین نے بھی پاک فوج کے جذبہ قربانی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی اعتماد کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر کالج کے اساتذہ، طلبہ اور دیگر عملے نے پاک فوج سے یکجہتی کے لیے ایک ریلی بھی نکالی، جس میں "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات