
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی / کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو
جمعہ 9 مئی 2025 00:10
(جاری ہے)
جمعرات کو دفترِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے انہیں پاکستان کے متعدد شہروں پر بھارت کے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملوں کی وجہ سے بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا جس کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور ضعیف افراد سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے اس حقیقت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا کہ بھارتی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، جو علاقائی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے دفاع کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ کاجا کالاس نے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، مذاکرات اور سفارت کاری کو مزید کشیدگی کو روکنے کا موقع دیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.