Live Updates

بھارتی جارحیت، صدر یو این جنرل اسمبلی کا شہریوں کے جانی و مالی نقصان پر اظہار تشویش

تنازع کا حل مذاکرات ،سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ،پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے ،کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل

جمعہ 9 مئی 2025 06:50

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) صدر یو این جنرل اسمبلی فیلیمن یانگ نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنائو میں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیلیمن یانگ نے بھارت کی جانب سے عام شہریوں اور سویلین انفراسٹرکچر پر کیے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کا حل مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ بے حد ضروری ہے جس سے دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات