پروفیسر ڈاکٹر زہرہ نذیر کیانی کوسائنس ،ٹیکنالوجی میں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا

یہ اعزاز انہیںدنیا کے دو فیصد سب سے زیادہ حوالہ دینے والے سائنسدانوں میں شامل ہونے پر دیا گیا

جمعہ 9 مئی 2025 12:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی جانب سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات پروفیسر ڈاکٹر زہرا نذیر کیانی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال ستمبر میں جاری ہونے والی سٹینفورڈ،ایلسیویئر کی فہرست میں دنیا کے دو فیصد سب سے زیادہ حوالہ دینے والے سائنسدانوں میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔پروفیسر ڈاکٹر زہرہ نذیر کیانی مسلسل تین سال سے اس فہرست میں شامل ہیں۔