
محکمہ موسمیات کی مون سون کے چھٹے سپیل کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ
اتوار 3 اگست 2025 11:15

(جاری ہے)
خیبر پختونخوا ہ میں بھی مون سون کے نئے سلسلے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جہاں سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف اضلاع میں چار سے سات اگست کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راول پنڈی، گوجرانوالہ، مری اور سیالکوٹ جیسے شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جو نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔جنوبی پنجاب کے اضلاع، جیسے ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بھی 6اگست تک معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، 6 اگست کو سندھ کے ساحلی علاقوں اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان کے بعض حصوں خضدار، بارکھان اور ژوب میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشیں خیبر پختونخواہ ، شمال مشرقی پنجاب، آزاد کشمیر اور مری و گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں، لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور کمزور ڈھانچوں جیسے کچے گھروں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔عوام، سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے محکمہ موسمیات کی سرکاری ویب سائٹس یا پاک ویدر ایپ کا استعمال کریں۔دوسری طرف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ویزہ دلوانے کے نام پر لاکھوں بٹورنے والے 2 ملزم گرفتار، ملزمان نے درجنوں افراد سے 30 لاکھ روپے فی کس وصول کیے
-
خواتین کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم، اہلیت کا معیار اور طریقہ کار سامنے آگیا
-
پنجاب میں دکانوں کے باہر سامان رکھنے پر مکمل پابندی عائد، شٹر سے باہر سامان رکھنے پر دکانداروں کیخلاف کارروائی ہوگی
-
سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے،وزیراعلی سندھ
-
پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘مریم نوازشریف
-
وزیراعلی مریم نوازشریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پاکستان آج کھیل کے میدان میں بھی بھارت کا غرور و تکبر مٹی میں ملادے گا ‘رانا تنویرحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ صوابی
-
ٴْظلم کا شکار ہونے والی اونٹی ’’چاندنی‘‘ کا آپریشن، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی
-
وزیراعلی پنچاب محترمہ مریم نوازشریف 29 ستمبر کو فیصل آباد آئیں گی
-
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر معمر شخص جاں بحق
-
سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.