فیصل آباد، مشتعل خواتین نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا

جمعہ 9 مئی 2025 12:14

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)تھانہ سمن آباد کے علاقہ محلہ مسعود آباد میں مشتعل خواتین نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا، لیڈی کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے کارسرکار میں مزاحمت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے اے ایس آئی رانا مقصود عالم نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے ماتحت عملہ اور لیڈی کانسٹیبل مسرت وغیرہ کے ہمراہ ملزمہ شازیہ کنول کی گرفتاری کیلئے مسعود آباد میں چھاپہ مارا تو مذکورہ ملزمہ شازیہ نے دیگر خواتین کے ہمراہ لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور لیڈی کانسٹیبل مسرت بی بی کو محبوس بنا کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :