مہاراشٹر،مسلمانوں کی مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد

جمعہ 9 مئی 2025 14:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی تحصیل ملشی میں متعدد ویلج کونسلوں نے مسلمانوں کو نمازوں خصوصا نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویلج کونسلوں نے تحصیل کے دیہات کی مساجد میں غیر مقامی مسلمانوں کو نمازوں خصوصا نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی ہے ۔

(جاری ہے)

ویلج کونسلوں کے اس فیصلے پر مسلمانوں کی طرف سے شدید غم وغصے کا اظہار کیاجارہاہے اوربھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری نفرت انگیز مہم کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔مسلمانوں نے اس فیصلے کو امتیازی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے اورانہیں نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔