بھارت کا پاکستان پر حملہ ایک فاش اور ناقابلِ تلافی غلطی ہے‘سید وقار عظیم

دشمن کے ہر وار کا جواب قومی اتحاد اور عسکری طاقت سے دیا جائے گا‘رہنما جماعت اسلامی

جمعہ 9 مئی 2025 15:50

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)جماعت اسلامی، زون 165رائے ونڈ کی جانب سے سیکریٹری نشر و اشاعت سید وقار عظیم نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملہ ایک فاش اور ناقابلِ تلافی غلطی ہے، پاک فوج کی جرات، مہارت اور قربانیوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہم سوئے رہے، وہ لڑتے رہے‘‘ہماری افواج نے جاگتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور دشمن کے پانچ جنگی طیارے گرا کر دنیا پر واضح کر دیا کہ ہم ہر محاذ پر تیار ہیں۔

سید وقار عظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر فرد اپنے وطن اور پاک فوج کے ساتھ ہے اور اپنے آخری قطرہ خون تک ملک کے دفاع کے لیے میدان میں موجود رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو بھی چاہیے کہ وہ اس نازک گھڑی میں اپنی افواج کا بھرپور ساتھ دے، یکجہتی اور حوصلے کے ساتھ۔ دشمن کے ہر وار کا جواب قومی اتحاد اور عسکری طاقت سے دیا جائے گا۔آخر میں انہوں نے دعا کی: "یا رب العالمین، پاک فوج کی حفاظت فرمائے۔