صدرآزاد کشمیر کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

جمعہ 9 مئی 2025 16:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے فراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے،بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کوفوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کی مدد کی جائے۔

صدر آزادکشمیر نے انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ لائن آف کنٹرول سے نقل مکانی کرنے والوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرے۔