میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے زیرِاہتمام سلامتی پاکستان کے لئے واک کا انعقاد

جمعہ 9 مئی 2025 17:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) بھارتی جارحیت کے خلاف میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام مرکزی دفتر غلہ منڈی سے چوک شاہ عباس تک سلامتی پاکستان واک کی گئی، جس میں میلاد فاوّنڈیشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واک کی قیادت میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے صدرزاہد بلال قریشی نے کی۔

(جاری ہے)

واک سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ بھارت کے مقابلے میں پوری قوم متحد ہے دشمن کسی خواب غفلت میں نہ رہے ، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے اس ملک کا ہر شہری وطن کی خاطر قربان ہونے کے لیے تیار ہے، دشمن کو ہر محاذ پر شکست دئیگیں، دشمن کے مقابلے میں پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، آج پوری قوم اندروانی اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

دوران واک شرکاءپاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے نعرے لگاتے رہے۔ واک میں مولانا غلام سرور، محمد عمران سلطان، محمد عارف عمر، قاری سیف اللہ چشتی، محمد مکی قریشی، اینجنئر جواد بلال، مشہود قریشی، ڈاکٹر بلال انصاری، عبیدالرحمن، عامر اقبال، حاجی محمد حنیف، حافظ امان اللہ، محمد سلیم عطاری و دیگر شریک تھے۔