ڈپٹی کمشنر چاغی کی زیر صدارت انسدادپولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعہ 9 مئی 2025 20:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کی زیر صدارت انسدادپولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او عبدالمالک بلوچ، ڈبلیو ایچ او آفیسر ڈاکٹر شیر محمد سنجرانی، ای پی آئی کمیونیکیشن آفیسر جلیل احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایچ او نے گزشتہ پولیو مہم کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور آئندہ کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پولیو جیسی میں بیماری کا جڑ سے خاتمہ ضروری ہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنرکی طرف سے ہر ممکن سہولت دینے کے عزم کاعادہ کیا گیا ہے۔