ھ*صوبے کے وسطی اور شمال مشرقی اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 9 مئی 2025 20:15

pکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ اور کے ہفتہ کے روز صوبے کے وسطی اور شمال مشرقی اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

زیارت، مسلم باغ، بارکھان، ہرنائی، موسی خیل، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، چمن، نوشکی، سوراب، خضدار، قلات، آواران، لسبیلہ، حب، پنجگور میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ زیارت، ہرنائی، پشین، خانوزئی، کان مہترزئی اور قلعہ سیف اللہ میں چند ایک مقامات پر ڑالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ اور گردونواح میں دوپہر اور شام کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں (18.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔