&پولیس کی بڑی کارروائی بھتہ خوری سمیت چابی چور کے تین گینگ کے سرغنہ سمیت ملوث ملزمان گرفتار

جمعہ 9 مئی 2025 21:05

uقلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) پولیس کی بڑی کارروائی بھتہ خوری سمیت چابی چور کے تین گینگ کے سرغنہ سمیت ملوث ملزمان گرفتار کرلیا، گینگ میں ملوث ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرینگے لوگوں سے فون کال پر بھتہ وصول کیا کرتے تھے اور بھتہ نہ ملنے پر مختلف تنظیموں کے نام سے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے تھے، ایس پی شہزاد اکبر کا ایس پی آفس قلات میں پریس کانفرنس، اس موقع پر ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ایس ایچ او حبیب اللہ نیچاری ایڈیشنل ایس ایچ او میر نذیر احمد عمرانی وہاب زہری حاجی نسیم شاہوانی و دیگر بھی موجود تھے ایس پی شہزاد اکبر نے کہا کہ ملزمان نے ماسٹر چابیاں بھی بنا رکھے تھے جس سے رات کے اوقات دکانوں کے تالے کھولتے تھے جبکہ شہریوں کی شکایت پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کے زریعے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مذکورہ ملزم کے دیگر ساتھی بھی جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہیں اور اہم انکشافات کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مختلف تنظیموں کے نام پر زمیندار طبقے اور ہندو و دیگر تاجر برادری کو موبائل فون پر دھمکی دیگر ان سے پیسے طلب کرتے اس گروہ کے سرغنہ سمیت دیگر تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اب دوبارہ یہ گروہ سرگرم ہوچکا ہے جسے ایک ہی دن میں پولیس سی آئی اے و دیگر پولیس ٹیم نے کارروائی کرکے سرغنہ کو گرفتار کرلیا انہوں نے کہا کہ قلات کی معیشت تجارت اور زمینداری پر منحصر ہے لیکن مذکورہ گروہ انہیں حراساں کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے کارروائی کرکے انہیں گرفت میں کرلیا قلات پولیس ٹیم کے ایوارڈ کیلئے اعلی حکام سے ریکویسٹ کی ہے انہیں ایوارڈ سے نوازا جائیگا گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی بھی جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔