ٰقلات، محمد تاوہ ہسپتال میں اسٹاف کی کمی اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مولوی منیر احمد

جمعہ 9 مئی 2025 21:05

Mکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) قلات کے یوسی محمد تاوہ میں محکمہ صحت کے درپیش مسائل کے حوالے سے جمعیت علما اسلام محمد تاوہ کے امیر نو منتخب کونسل مولانا منیر احمد نیچاری اور مولانا حسین احمد نیچاری حافظ علی احمد عاجز عبدالباقی عالیزئی اپنے ایک وفد کے ساتھ ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر انجم ضیا سے ملاقات کیلئے انہیں ڈی ایچ او قلات تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ امید ہے کہ نئے ڈی ایچ او ڈسٹرکٹ قلات میں بہتر انداز میں اپنے خدمات سر انجام دینگے، مولانا منیر احمد نیچاری علاقہ محمد تاوہ کے ہسپتال ڈاکٹرز کی کمی اور ایمبولینس کی مرمت اور ادویات کی کمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا انشا اللہ مسائل کو حل کرنیمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے آخری میں مولانا منیر احمد نیچاری نے انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :