ٓخضدار، نوجوان نسل جس بری طرح سے نشے کی لت میں مبتلاہورہے ہیں ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

جمعہ 9 مئی 2025 21:05

'خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی خضدار انتظامیہ سے میٹنگ آل پارٹیز نے شہر میں بڑھتی بدامنی، منشیات فروشی اور خضدار میں پوست کی کاشت کے حوالے سے نشاندہی کی۔ خضدار میں بدامنی، منشیات فروشی ودیگر درپیش مسائل کے متعلق چیئرمین آل پارٹیز ایڈوکیٹ بشیراحمد جتک کی سربراہی میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر یاسراقبال دشتی، اسسٹنٹ کمشنر زہری خالد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آل پارٹیز رہنماں نے اسٹریٹ کرائم اور خصوصا منشیات فروشی اور پوست کی کاشت کے روک تھام کیلیے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا منشیات کو ایک صالح وصحت مند معاشرہ ہرگز قبول نہیں کرتے ہیں خضدار میں ہرجگہ منشیات کے اڈے قائم ہے منشیات میں آجکل ایسے افرادکی بہت بڑی تعداد موجود ہے جومنشیات کا شکار ہے انہوں نے کہا منشیات کی روک تھام نہ ہونے وجہ سے نوجوان نسل جس بری طرح سے نشے کی لت میں مبتلاہورہے ہیں ان کیلئے ہرصاحب فکر کیلئے بے حد تشویش ناک صورت حال ہے انتظامیہ کی کنٹرول کے باوجود منشیات کیاستعمال کی شرح میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے حکام اس ناسور کو جڑسے ختم کیاجائے۔

(جاری ہے)

نیز خضدار سٹی میں بجلی کے مسائل اور زہری میں بجلی کی بندش کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اور زہری میں چشمہ مشک دوگن کے فیڈر کی بحالی پر زوردیا گیا اورآل پارٹیز رہنماں نے بازار ایریا سے لیویز ناکوں کو ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا لیویز کے ناکے ہٹانے سے شہر میں جرائم زیادہ ہونگے اور شہر میں بدامنی بڑھیں گے اور لیویزناکوں کو فوری دوبارہ بحال کیاجائے اور علاقہ میں چوری چکاری پرکنٹرول کریں تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں جبکہ گدا گروں کی صورت میں کرمنلز موجودگی پر بھی انتظامیہ کو مطلع کیا اور کاروائی استدعا کی۔

انہوں نے کہا شہر میں پیشہ ور گداگروں کی وجہ سے لوگ تنگ آچکے ہیں انکویہاں سے نکال دیا جائے اورانکو آبائی علاقوں پر روانہ کریں تاکہ یہاں کے لوگ ان کی شہر سے محفوظ رہیں۔ دوسری جانب آل پارٹیز نے شہر کے جملہ مسائل پرکھل کربات کی اور علاقے کیمسائل بیان کئے۔ ملاقات میں جنرل سیکریٹری آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی قدیراحمد زہری، وائس چیئرمین میراشرف مینگل، سابق چیئرمین مولانا عنایت اللہ رودینی، انجمن تاجران کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل، سفرخان مینگل، محمد اقبال مینگل، میر ادریس زہری ، منیراحمد زہری ،ڈاکٹر حضوربخش زہری عیدمحمد ایڈوکیٹ، ایڈوکیٹ غلام نبی مینگل عبدالباسط شاکر ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :